گھلا پور سے کوٹمومن تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

گھلا پور سے کوٹمومن تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گھلا پور سے کوٹمومن تک سڑک کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ سے جہاں آمدورفت محال ہو کر رہ گئی ہے وہاں بڑھتے ہوئے حادثات باعث تشویش بنتے جا رہے ہیں۔۔۔

 اس سڑک کے اطراف درجنوں گنجان آباد دیہات قائم ہیں ،جہاں سے مڈھ رانجھا، مانگنی، سیال موڑ لاہور کی تمام ٹریفک گزرتی ہے ،تاہم ایک عرصہ سے دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ سڑک اب کھنڈرا ت میں تبدیل ہوچکی ہے ، حالیہ سالوں کے دوران قریبی سڑکوں کی تعمیر کی گئی مگر ا س اہم روڈ کی تعمیر و مرمت پر تاحال کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کے باعث ملحقہ علاقوں کے کاشتکاروں کو بھی اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک لے جانے میں شدید مشکلات در پیش ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثات میں روزباروز اضافہ ہو رہا ہے ، ارباب اختیار فوری طور پر توجہ دے کر اس اہم سڑک کی بحالی ممکن بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں