ہیٹ ویو:سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانیکی ہدایت

ہیٹ ویو:سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے چاروں سی او ز ہیلتھ کو پی ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری کی روشنی میں ہیٹ ویو اور ہیٹ سٹروک کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ۔

 تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو ’ہیٹ اسٹروک کاؤنٹرز پر تمام ضروری ادویات ’ ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل عملہ 24گھنٹے دستیاب ہونا چاہیے ۔ انہوں نے چاروں سی اوز ہیلتھ اتھارٹیزکو ہیپا ٹائٹس کنٹرول ایکٹ کے من وعن نفاذ اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں