گرمی کی شدت میں اضافہ ‘مویشی منڈیا ں اور بازار ویران

 گرمی کی شدت میں اضافہ ‘مویشی منڈیا ں اور بازار ویران

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )گرمی شدت میں اضافہ ہونے سے مویشی منڈیا ں اور بازار ویران ہو گئے‘ عید کی آمد میں تین دن رہ گئے ہیں مگر بازاروں اور منڈیوں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔۔۔

 بیوپاری رات کے اوقات میں قربانی کے جانور سڑکوں پر لئے پھرتے ہیں جہاں سے جانوروں کی سودا بازی ہوتی ہے جبکہ منڈیوں میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے اکثر عید کے ایام میں جانوروں کی منڈیوں اور بازاروں میں میلا لگا رہتا تھا مگر عید کی تمام رونقیں شدید گرمی اور مہنگائی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں