ریسکیو 1122 عید الاضحی پر ہائی الرٹ، ہنگامی پلان تیار

 ریسکیو 1122 عید الاضحی پر ہائی الرٹ، ہنگامی پلان تیار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریسکیو 1122 عید الاضحی کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 عید کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی۔۔۔

 اس مقصد کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے پلان کے مطابق عید تعطیلات کے دوران ریسکیو اہلکار جدید ایمبولینسز اور میڈیکل کٹ کے ساتھ ضلع بھر کے مصروف مقامات پر تعینات کیے جائیں گے جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے تیار رہیں گے آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ براہ راست کریں گے انھوں نے کہا کہ عام شہری گرمی کے موسم میں دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں نوجوانوں کو ون وہیلنگ جیسے خطرناک اسٹنٹ سے اجتناب اور ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 پر فری کال کے ذریعے مدد طلب کر سکتے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں