چوکوں میں مویشی منڈیاں،ٹریفک نظام درہم برہم

چوکوں میں  مویشی منڈیاں،ٹریفک نظام درہم برہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کے واضح احکامات کے باوجود قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لئے متعدد مقامات اور ۔

چوراہے بدستور غیر قانونی منڈیاں بنتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے بالخصوص شام کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیاہے ، بلدیہ سرگودھا کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت مخصوص پوائنٹس کے علاوہ دوسرے مقامات پر روکنے کیلئے ابھی تک کاغذی کاروائی میں مصروف ہے ، جبکہ بلاک نمبر 17 اردو بازار، عید گاہ روڈ، مرکزی قبرستان روڈ سمیت متعدد مقامات پر بیوپاری قربانی کے جانور لئے پھرتے اور خریداروں کو دکھاتے ہیں، جس وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے ، شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں