حکام کی کارروائی، مختلف بیکریز کو اوورچارجنگ پر جرمانے

حکام کی کارروائی، مختلف بیکریز کو اوورچارجنگ پر جرمانے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عظمت فردوس نے مختلف بیکریز پرڈبل روٹی کی مقررہ قیمت پر فروخت کو چیک کیا اور اوورچارجنگ پر دکانداروں کو جرمانے کئے۔۔

 انہوں نے ہوٹلز وتندروں پر روٹی کی مقررہ قیمت پر دستیابی اور وزن بھی چیک کیا اور سپر سٹورز کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے بعض سٹوروں سے ناقص اشیاء اٹھوادیں۔ ڈپٹی چیف آفیسر نے دکانوں،بیکریز اور سٹورز پر موجود پلاسٹک شاپر بیگز ضبط کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں