ٹیکس لگنے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ جائینگے :خواجہ ادیب

ٹیکس لگنے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ جائینگے :خواجہ ادیب

بھلوال(نمائندہ دنیا)بجٹ میں کاروباری طبقے پر مختلف اقسام کے ٹیکس لگنے سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ جائینگے اور رہی سہی انڈسٹری بھی بند ہوجائیگی حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے اس کے بدلے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ۔۔

جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے سرپرست اعلٰی خواجہ ادیب ناصرنے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکس لگنا چاہیے اور عوام کو ٹیکس دینا بھی چا ہیے مگر یہ ٹیکس اشرافیہ کی عیاشیوں پر خرچ ہونے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کیا جائے تو قوم ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جتنے بھی ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں اس کا 10 فیصد بھی عوام پر خرچ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ترقی نہیں ہو پارہی ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ٹیکس وصولی کیساتھ ساتھ اس کو عوام پر خرچ کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ قوم کو حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ٹیکس کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں