صحافیوں کی خبروں پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے :تر جمان پو لیس

صحافیوں کی خبروں پر فوری  ایکشن لیا جاتا ہے :تر جمان پو لیس

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )میڈیا سیل کا بنیادی مقصد پولیس اور میڈیا کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنا ہے اور ڈی پی او بھکر کے حکم پر صحافی بھائیوں سے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔۔

 اور صحافیوں کی خبروں پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او افس بھکر کے میڈیا سیل کے پی ار او محمد اکرم اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے ڈی پی او افس بھکر میں ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کی سہولت کیلئے میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ انہیں خبروں کے حصول سمیت دیگر میڈیا سے متعلق معاملات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او افس کے میڈیا سیل میں آنیوالے تمام صحافی بھائیوں کو عزت احترام دیا جاتا ہے اور انکی خبروں پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او افس کے میڈیا سیل کے افس کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں