شدید گرمی کے باوجود عید کی رونقیں‘ مویشی منڈیوں میں رش

شدید گرمی کے باوجود عید کی رونقیں‘ مویشی منڈیوں میں رش

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)شدید گرمی کے باوجود عید کی رونقیں بحال ہو گئیں جانوروں کی خریداری اور بازار میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔۔

 کل تک مویشی منڈی میں شدید مندا تھا بیوپاری اور کسان اپنے جانوروں کو شدید گرمی میں سارا دن لے کر کھڑا رہتے تھے سودے بازی نہ ہونے پر رات کو جانوروں کو لے کر واپس چلے جاتے تھے مگر آج منڈی میں تیزی رہی جبکہ بازار میں بھی خریداروں کا رش رہا جن میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی دوکانداروں کے چہروں پر بھی خوشی عیاں تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں