ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن میں کانسٹیبلوں بھرتی جاری

 ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن میں کانسٹیبلوں بھرتی جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن میں کانسٹیبلوں بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔۔

 جس کے سلسلے میں ریویو بورڈ کا انعقاد پولیس لائنز سرگودھامیں کیا گیا۔ جس کے چیئرمین آر پی اوشارق کمال صدیقی جبکہ دیگر ممبران میں ایس پی آر آئی بی اظہریعقوب، ایس پی اسماء، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق اور ڈی ایس پی پٹرولنگ غلام مجتبیٰ ، شامل تھے ۔ ریویو کے لیے سرگودھا ریجن کے 87 امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں جن کی قد چھاتی کی پیمائش کے لیے الگ الگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔ ریویو بورڈ میں دو اْمیدوار کامیاب قرار پائے گئے ۔ جو آئندہ مرحلے میں تحریری امتحان میں شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر آر پی اوشارق کمال صدیقی نے کہا میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں