بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر سخت کارروائی ہو گی

بغیر  اجازت  کھالیں  اکٹھی  کرنے  پر  سخت  کارروائی  ہو  گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی طرف سے جاری حکم نامے میں واضح کیا گیاہے کہ اگر کوئی تنظیم ’ ادارہ یا شخص اجازت کے بغیر قربانی کے جانور کی کھالیں اکٹھی کرتے ہوئے پایا گیا۔۔

تو ا س کے خلاف ضابطے کی سخت کاروائی کی جائیگی ۔اس مقصد کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو عید الاضحی کے ایام میں متحرک رہیں گی اور غیر قانونی وبلااجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کو فور ی طور پر گرفتار کر یں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں