مسلح افراد نے گھر داخل ہو کر ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مسلح افراد نے گھر داخل ہو کر ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹی کو مسلح افراد کی جانب سے گھر میں داخل ہوکر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 269رب کے رہائشی شفقت جاوید نے پولیس کوبتایا اسکی اہلیہ اور بیٹی گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم گھر میں داخل ہوگئے اور دونوں ماں بیٹی کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔ جبکہ اسکی اہلیہ کو گھسیٹتے ہوئے اسکے کپڑے بھی پھاڑ دئیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں