سابقہ رنجش ،لڑکے پر تشدد ، سگریٹ سے جسم داغتا رہا ، مقدمہ درج

سابقہ رنجش ،لڑکے پر تشدد ، سگریٹ  سے جسم داغتا رہا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ جلتا ہوا سگریٹ لگاکر جسم کے مختلف حصوں کو جھلسادیا گیا۔

تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبداللہ پور کے رہائشی ثمرعباس نے پولیس کوبتایا کہ اسکے بیٹے امن عباس کو ملزم سہیل خان کی جانب سے قابو کرلیاگیااور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ جلتا ہوسگریٹ جسم کے مختلف اعضاء پر لگاکر جھلسا دیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں