ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ اجلاس ، 13 سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری

 ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ اجلاس ، 13 سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے اضلاع میں عوامی بہبود کی 14 سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے سکیموں کی اہمیت وافادیت کا جائزہ لیتے ہوئے 13 سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی جن میں روڈز،سیوریج،سولنگ ودیگر سکیمیں شامل ہیں۔کمشنرنے عوامی بہبود کی سکیموں پر تیز رفتار عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ کسی بھی تکنیکی وفنی مسئلہ سے فوری آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا متعلقہ افسر موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی مراحل کی نگرانی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں