بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

داودخیل(نما ئند دنیا)داود خیل میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کیلئے گزشتہ روز عصر کے بعد ریلی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز بیرسٹر عمیر خان اور جمال احسن خاور ایم پی اے امین اللہ خان اور تین درجن تک پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

جس پر مقامی پولیس نے تینوں رہنماؤں اور ریلی کے شرکا 14نامزد اور 18 نامعلوم کارکنوں پر 7دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ایف آئی آر میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور حکومت مخالف تقریروں ، نعروں ، 16ایم پی او ، ریگولیشن ایکٹ، 341, 188, 147, 148ت پ وغیرہ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ایف آئی آر کے مطابق ایم این اے عمیر خان ، ایم این اے جمال احسن خان اور ایم پی اے امین اللہ خان کی قیادت میں ورکرز ساؤنڈ سسٹم پر حکومت مخالف تقریریں کر رہے تھے او نعرے لگا رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں