بجلی بلوں میں ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے :حافظ جاوید

بجلی بلوں میں ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے :حافظ جاوید

کندیاں(نمائندہ دنیا)بجلی کے نرخ،سلیب سسٹم اور نئے نئے میٹرز کی تنصیب کی فیس میں اضافہ صارفین پر ظلم اور استحصال ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کمرمشانی میں تحصیل عیسیٰ خیل کے کارکنان اور عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے نیز نئے تھری فیز میٹرز کی تنصیب کی فیس میں اضافہ بھی واپس لیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی صارف کسی ماہ 200 یونٹ تک صرف کرتا ہے تو اس کے نرخ کم ہیں لیکن اگر 200 یونٹس سے ایک یونٹ بھی بڑھ جائے تو سلیب کی بنیاد پر نہ صرف اس ماہ کے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی خرچ کرنے کے باوجود اگلے چھ ماہ تک اسے ایک یونٹ زیادہ خرچ کرنے کی سزا دی جاتی ہے یہ انصاف کے تقاضوں کے سراسر خلاف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں