مبینہ غلط انجکشن سے شہری کی ہلاکت ، اتائی کیخلاف مقدمہ

مبینہ غلط انجکشن سے شہری کی ہلاکت ، اتائی کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مبینہ طور پر غلط انجکشن سے شہری کی ہلاکت پر پولیس نے اتائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،41 شمالی خچر پور کا رہائشی 26 سالہ رب نواز دھریمہ سے اپنے سسرال عید ملنے آیا۔

جہاں اسے سر درد اور بخار کے باعثِ اتائی ڈاکٹر عارف کے کلینک سے چیک کروایاگیا جس نے مبینہ طور پر غلط انجکشن اور ڈریپ لگائی،جس سے اس کی حالت مزید بگڑ گئی،اسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا،جس پر ورثا نے احتجاج اور پوسٹمارٹم کے بعد بالااخر تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقتول کے بھائی رمضان ولد محمد یار کی مدعیت میں اتائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں