صفائی آپریشن ، 9ہزار 817میٹرک ٹن الائشیں تلف

صفائی آپریشن ، 9ہزار 817میٹرک ٹن الائشیں تلف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترجمان ڈویژنل کمشنر کے مطابق عید الا ضحی کا آپریشن کلین مکمل کر لیا گیا، جس کے تحت چاروں اضلاع میں عید الاضحی کے تینوں ایام میں مجموعی طور پر 9 ہزار 817 میٹرک ٹن الائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

سرگودہا میں 7838 میٹرک ٹن، خوشاب میں 661 میٹرک ٹن، میانوالی میں 739 میٹرک ٹن اور بھکر میں 579 میٹرک ٹن الائشوں کو ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا گیا۔ چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 1923 ویسٹ کلیکشن پوائنٹ بنائے گئے تھے جن میں سرگودہا میں1273, خوشاب میں 215 میاوالی میں 331 اور بکھر میں 104 شامل تھے . اسی طرح چاروں اضلاع میں ورکرز نے ایک لاکھ 16 ہزار 512 مقامات سے لاشوں کو اٹھا کر پہلے عارضی کلیکشن پوائنٹ اور بعد ازاں ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا۔ سرگودھا میں سب سے زیادہ 78 ہزار 872 مقامات، خوشاب میں 12 ہزار 253 مقامات، میانوالی میں 14 ہزار 378 مقامات اور بھکر میں 11 ہزار 17 مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھایا گیا ایس او پیز کے تحت تلف کیا گیا۔ چاروں اضلاع قائم کنٹرول رومز و دیگر مانیٹرنگ زرائع کے زریعے عید کے تینوں ایام میں مجموعی طور ایک ہزار 398 شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں سرگودہا سے متعلق 426 ،خوشاب سے متعلق 258، میانوالی سے متعلق 378 اور بھکر سے متعلق 336 شامل تھیں جو تمام نمٹا کر سرگودہا ڈویژن کو زیرو ویسٹ کر دیا گیا ہے ۔آخری مرحلے میں سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کے چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں