مین شاہراؤں پر غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈز ، ٹریفک متاثر

مین شاہراؤں پر غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈز ، ٹریفک متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر کے اہم بازاروں اور مین شاہراؤں کے درجنوں مقامات پر غیر قانونی چنگ چی رکشہ کے اسٹینڈ شہریوں کے لیے مسلسل درد سر بنے ہوئے ہیں۔

ان غیر قانونی چنگ چی رکشہ اسٹینڈ سے متعلقہ مافیا فی رکشہ وصولی کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کماکر ٹریفک کی معطلی کا سبب ہے جبکہ دوسری طرف ان غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈ کے خلاف کارروائی کرنے والے انتظامیہ کی جانب سے متذکرہ صورتحال پر مجرمانہ چشم پوشی کا مظاہرہ کیا جا رہاہے شہریوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں