دربار میراں سبحان شاہ کے سجادہ نشین پیر حسن الامیر گیلانی انتقال کر گئے

 دربار میراں سبحان شاہ کے سجادہ نشین  پیر حسن الامیر گیلانی انتقال کر گئے

بھیرہ(نامہ نگار )دربار میراں سبحان شاہ کے سجادہ نشین علاقہ کی معروف روحانی شخصیت پیر حسن الامیر گیلانی وفات پا گئے۔۔

مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا کہ مرحوم ایک سادہ مزاج اور درویش صفت روحانی شخصیت تھے ۔ سینکڑوں افراد ان سے فیضیاب ہوے اور وہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر کار بند رہے پیر فاروق بہاؤ الحق شاہ نے کہا کہ مرحوم پیر حسن الامیر گیلانی سخی مزاج اور ہمدرد شخصیت تھے ،ان کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں ادا کی گئی جس میں وکلاء سیاستدانوں ، سیاسی سماجی ر ہنما ئوں ،تاجروں ،ان کے ہزاروں مریدین نے شرکت کی، مرحوم کو دربار میراں سبحان شاہ کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں