سول جج محمد اویس کے بھائی کیپٹن فراز الیاس شہیدکے ا یصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
سلانوالی (نمائندہ دنیا )سول جج محمد اویس کے بھائی کیپٹن فراز الیاس شہید کے ایثال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب سیشن جج سرگودھا مسٹر محمد اکمل خان دیگر ججز صاحبان وکلاء پولیس افسران اورصحافیوں کی شرکت۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوڈیشنل کمپلیکس سلانوالی کی مسجد میں سلانوالی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سول جج سلانوالی محمد اویس کے بھائی کیپٹن فراز الیاس شہید کے ایثال ثواب کیلئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا مسٹر محمد اکمل خان، ایڈیشنل سیشن جج مسٹر فیصل جمیل، سول جج عرفان رفیق، ڈی ایس پی چوہدری احمد سجاد چیمہ، بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا مبارک علی ایڈووکیٹ، سیکرٹری چوہدری توقیر اشرف ایڈووکیٹ اور سابق صدور چوہدری شبیر احمد گروایڈوکیٹ، عبداللہ وہیہ ایڈووکیٹ ملک اسدالاحسن ایڈووکیٹ، سینیر قانون دان رائے شیر محمد بھٹی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا کی بھاری تعداد سمیت صحافیوں محمد اطہر چوہدری، سعید شہباز علی شاہ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments