ماں بیٹے کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ، سر کے بال بھی کاٹ دئیے

ماں بیٹے کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ، سر کے بال بھی کاٹ دئیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹے کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سر کے بال بھی کاٹ دئیے گئے ۔

تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 98رب کے رہائشی اصغر علی نے پولیس کوبتایا کہ اسکے ملازم مہر علی اور اسکی والدہ آسیہ بی بی کو ملزم کاشف اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے دونوں ماں بیٹے کو زخمی کرنے کے ساتھ سر کے بال کاٹ دئیے گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں