پولیس نے منشیات فروش پکڑ لئے ، شراب ، چرس برآ مد

پولیس نے منشیات فروش پکڑ لئے ، شراب ، چرس برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلیں۔

تھانہ جھنگ بازارکے علاقے میں غلام غوث سے 20 لٹر شراب، غلام محمد آباد پولیس نے ملزم نصیر سے 15لٹراور عرفان سے 12 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ منصور آباد پولیس نے ملزم کامران سے 15 لٹراور عثمان سے 12 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں ملزم فہیم سے 1400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ساندل بار پولیس نے عثمان اور ناصر سے 20،20 لٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے ملزم بابر سے 15 لٹر اور ارشاد سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ملزمان عثمان اور اسلام کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے 190 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں