گھروں میں بجلی کے بل نہیں الیکٹرک بم پھینکے جا رہے ہیں ،محمد وراث جسرہ

گھروں میں بجلی کے بل نہیں الیکٹرک  بم پھینکے جا رہے ہیں ،محمد وراث جسرہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وراث جسرہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نا قابل برداشت ہے آجکل لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں الیکٹرک بم پھینکے جا رہے ہیں یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔۔۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہریس کلب جوہر آباد میں ڈاکٹر ضیا اﷲ اور دیگر راہنماوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ عوام کو بھجوانے والے بلوں میں بجلی کی30فیصد قیمت کے ساتھ70فیصد ٹیکس شامل کرکے 2800ارب روپے اضافی وصول کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ستم ظریفی یہ ہے کہ بلوں کے ساتھ کئی گنا اضافی رقوم وصول کرنے کے باوجود عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی مسلط کر دیا گیا ہے ، اب صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں