ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ساہیوال واقعہ کیخلاف وائے ڈی اے پنجاب کی کال پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہو گیا، او پی ڈی بند ہونے کے باعث مریض اور ان کے لواحقین رل کر رہ گئے۔۔۔

جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے مذکورہ واقعہ اور صوبائی حکام کے رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اس موقع پر اسجد سلیم وائس پریذیڈنٹ وائے ڈی اے پنجاب ،صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر وڑائچ ،صدر وائی ڈی اے سرگودھا ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر وقاص احمد، ڈاکٹر دانش صغیر، ڈاکٹر زیم عامر، ڈاکٹر قاسم کھوسہ، ڈاکٹر قربان بشیر ، ڈاکٹر شعیب شفیق و دیگر نے کہا کہ ساہیوال میں ایم ایس اور پرنسپل کی جس طرح تضحیک کی گئی وہ قابل مذمت ہے ۔ جن ڈاکٹرز کے ہاتھوں سے مریض شفاء حاصل کرتے ہیں انکو ہتھکڑیاں لگا دی گئیں وزیراعلی پنجاب خود ہی منصف اور عدالت بن کر فیصلہ کر رہی ہیں، بغیر تفتیش کئے کسی کو مجرم بنانا قابل مذمت ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو تبدیل کریں،ہسپتالوں میں تزئین و آرائش کے نام پر خورد برد اور ناقص میٹریل پر جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ، ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کے خلاف درج ایف آئی واپس لے کر ان کی ملازمتوں پر باعزت بحالی عمل میں لائی جائے ،ہیلتھ کارڈ کی بحالی اور ایڈہاک ڈاکٹرز کو ریگولر کیا جائے ، ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی بحالی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سرکاری ہسپتالوں کیساتھ پرائیویٹ ہسپتال بھی بند کر دینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں