وادی سون میں کاہو اور پھلاہی کے درختوں کی کٹائی پر پابندی

 وادی سون میں کاہو اور پھلاہی کے درختوں کی کٹائی پر پابندی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے دفعہ144کے تحت وادی سون میں کاہو اور۔

 پھلاہی کے درختوں کے کٹاو اور ان کی نقل و حمل پر 7یوم کے لئے پابندی لگا دی، ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ میں یہ پابندی قدرتی ماحول کے تحفظ اوران قیمتی درختوں کے خاتمہ کے خدشہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے ،واضح رہے کہ تمباکو انڈسٹریز کی جانب سے کاہو اورپھلاہی کی پڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر وادی سون کے سرکاری و نجی رقبہ سے ان قیمتی درختوں کے بے دریغ کٹاو کی وجہ سے وادی سون کا خوبصورت قدرتی ماحول اور معتدل آب و ہوا تبدیل ہونے کے خطرات منڈلا رہے تھے ، وادی سون کے تمام سرکاری و نجی رقبہ سے درختوں کے کٹاو پر پابندی کا یہ حکمنانہ فوری طور پر آج سے ہی نافذ العمل ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں