1ارب،39کروڑ 19لاکھ کا ڈیزل ، سگریٹ ، گٹکا ، کپڑا ضبط
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ اف کسٹم سرگودھا کی رواں سال میں کلکٹر کسٹم سرگودھا سید علی عباس گردیزی کی نگرانی میں ایک ارب اکتالیس کروڑ انیس لاکھ روپے کی ممنوعہ اشیاء بحق سرکار ضبط کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز سرگودھا نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹمز سگریٹ ، گٹکا ، کپڑا اور الیکٹرونکس سامان سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء سمیت کروڑوں روپے کا غیر قانونی ڈیزل پکڑ کر مقدمات درج کر کے سامان کار سرکار ضبط کر لیا اور رواں ماہ جون بھی بتیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا مال مسروقہ ضبط سرکار کیا گیا، کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلرز کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور مسلسل کاروائیاں جاری رہیں گی۔