چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن دیگر افسروں کا رانا محمد علی کی حادثاتی موت پر اظہار افسوس

 چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن  دیگر افسروں کا رانا محمد علی کی  حادثاتی موت پر اظہار افسوس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن طارق پرویاسمیت دیگر افسران اور اسٹاف نے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ رانا محمد علی کی حادثاتی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

 میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اپنے فنڈز سے سلانوالی ڈسپوزل کی توسیع کام کروا رہا ہے۔ جس کی براہ راست نگرانی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اورسیر اور ٹھیکیدار کررہا ہے، تعمیراتی کام سے ایم سی کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ،براہ راست نگرانی بھی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسر کررہے ہیں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعمیراتی کام کے معائینہ کے لیے گئے تو ایک فون کال سنتے ہوئے ان کا پاؤں پھسلا اور وہ تقریباً دس سے بارہ فٹ کے گہرے گڑھے میں نصب موٹر پر گر گئے ۔ انہیں فوری طور پر ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں