زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں داخلوں کیلئے پہلا انٹری ٹیسٹ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں داخلوں کیلئے پہلا انٹری ٹیسٹ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ داخلوں کے لئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً چار ہزار طلبہ نے شرکت کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر فول پروف انتظامات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر کے مطابق جو طلبہ دوسری انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں ان کے لئے آن لائن رجسٹریشن 10 جولائی سے 6 اگست تک کی جائے گی جبکہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 17 اگست کو کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں