محرم الحرام :سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا کام جاری

 محرم الحرام :سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا کام جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے کانٹی جنسی پلان پر کام تیز کر دیا گیا۔۔۔

 اس ضمن میں دستیاب وسائل اور اہم امور پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے، جس کے بعد سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی جائے گی مجوزہ پلان کے مطابق حساسیت اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے حساس ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کیلئے دیگر مقامات کی نسبت اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے گی’ اس ضمن میں حساس مقامات کے لئے رینجر اور فوج کی تعیناتی بھی ممکن ہے ۔جبکہ محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کو سراغ رساں کتوں ’ بم ڈسپوزل کی مدد حاصل کی جائے گی’ تمام پولیس اہلکاروں کو محرم الحرام میں ڈیوٹیز کیلئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائینگے تاکہ کوئی بھی تخریبی عناصر پولیس کی وردی میں تخریبی کاروائی نہ کرسکے اسی طرح پولیس ٹریننگ سکول کی کم از کم 6پلاٹون محرم ڈیوٹی انجام دینگی جبکہ باقی پلاٹون کو ریزرو رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں