جم خانہ جوہرآباد میں چو دھری احمد مرحوم ہال کا افتتاح کر دیاگیا

جم خانہ جوہرآباد میں چو دھری  احمد مرحوم ہال کا افتتاح کر دیاگیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جم خانہ جوہرآباد میں چودھری احمد مرحوم ہال کا افتتاح کر دیا گیا یہ ہال مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چودھری شجاع الرحمن ٹیپو۔۔۔

 ممبر سپورٹس کمیٹی کی جانب سے اپنے والد چودھری احمد مرحوم کے نام پر ہال تعمیر کرایا گیا ہے۔ اس خوبصورت اور دیدہ زیب ہال میں ٹینس، بلیئرڈ اور دیگر کھیلوں کے لیے مختلف پورشنز بنائے گئے ہیں افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ،ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اورڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر معزز مہمانان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر ہال کا حسب ضابطہ افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں