عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے حکومتی مشینری متحرک ہے ‘مختار بھرتھ

عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے  حکومتی مشینری متحرک ہے ‘مختار بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومتی مشینری پوری طرح متحرک ہے۔

 وہ بھرتھ ہاؤس بھیرہ میں علاقہ بھر سے آئے عوامی نمائندوں سیاسی سماجی رہنماؤں اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے لوگوں سے ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ حلقہ کے تمام لوگ بھرتھ خاندان کے بزرگ بھائی ہیں اور ان کے مسائل کے بلا تفریق حل کیلئے میں اور میرا بھائی صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ ہر ہفتہ باقاعدگی سے حلقہ میں موجود ہوتے ہیں اور مسائل سن کر ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات سے رابطہ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں