اے سی بھیرہ کا جلوسوں کے روٹس کا معائنہ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

اے سی بھیرہ کا جلوسوں کے روٹس کا معائنہ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم علاقہ میں امن و امان اور باہمی بھائی چارہ کی فضا قائم رکھیں انہوں نے حساس اداروں۔۔۔

قائم مقام چیف افیسر بلدیہ عابدہ ایوب کے ہمراہ شہر سے نکالے جانے والے اے کیٹیگری جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور مرکزی امام بارگاہ دربار فاضل امام اور دربار سفر سلطان کا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر اپنے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے بلدیہ کے عملہ کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی گزرگاہوں میں روشنی اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں ہونے والے امن کمیٹی تھانہ میانی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد احمد ریسکیو 1122 واپڈا حساس ادارے اور پولیس افسران سمیت تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں