مقامی پولیس کی کمزور گرفت ‘پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال

مقامی پولیس کی کمزور گرفت ‘پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال

کندیاں(نماندہ دنیا)مقامی پولیس کی کمزور گرفت کے باعث پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال جاری ،شہریوں کا جینا دوبھر حکام سے کاروا ئی کا مطالبہ‘کندیاں شہر کی مرکزی شاہراہ جرنیلی روڈ علی والی تا کچہ پکاموڑ سے۔۔۔

 گزرنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں ،موٹر سائیکل،چنگ چی رکشائوں میں لگے گولیوں کی تڑتڑاہٹ والے پریشر ہارن نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے مرکزی شاہراہ کے اطراف قائم ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں ،سکولوں میں زیر تعلیم بچوں،دفاتر اور تجارتی مراکز میں کام کرنیوالے تاجروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے شہری آبادی میں پریشر ہارن کے بڑھتے ہوئے رجحان نے علاقہ مکینوں کا دن اور رات کا سکون بھی چھین لیا ہے اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی سے شہری آبادی، اسپتالوں اور سکولوں کے قریب ہارن بجانے کو ممنوع قرار دینے کے سائن بورڈ آویزاں کرنے اورشہری آبادی میں پریشر ہارن کے استعمال کے روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں