این ٹی ڈی سی ملازمین کیلئے صحت کی سہولیات کو ختم کر دیا گیا

این ٹی ڈی سی ملازمین کیلئے صحت کی سہولیات کو ختم کر دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)این ٹی ڈی سی کی جانب اپنے ملازمین پر کمپنی کے اخراجات سے سرکاری سطح پر صحت کی سہولیات کا دروازہ بند کردیا گیا۔ جنرل منیجر واپڈ کی منظوری کے بعد ملک بھر میں نئی پالیسی نافذ کردی گئی ۔

ملک بھر میں بجلی کا ترسیلی نظام چلانے والی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی نے اپنے ملازمین کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل حسن اختر اور جنرل منیجر ایڈمن کی منظوری کے بعد ملک بھر میں ملازمین کی کمپنی کے کھاتے سے سرکاری سطح پر علاج کی سہولت بند کردی گئی ہے ۔ جس کے بعد کمپنی کے تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو اب بیمار ہونے کی صورت میں اپنا علاج ذاتی اخراجات سے کروانا ہوگا۔ ہزاروں کی تعداد میں متاثر ہونے والے ملازمین نے کمپنی کے فیصلے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ حالیہ دور میں مہنگائی کے باعث پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں ایسے میں کمپنی نے صحت کی بنیادی سہولت پر بھی قدغن لگا دی ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں