اسامہ چیمہ مجید نے سیلاب سے بچائو کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا،برساتی نالوں کا دورہ

اسامہ چیمہ مجید نے سیلاب  سے بچائو کیلئے اقدامات کا  جائزہ لیا،برساتی نالوں کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ چیمہ مجید نے سیلاب سے ممکنہ بچاؤ کے لیے محکمہ ا ریگیشن کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے۔۔۔

 تحصیل عیسیٰ خیل کے مختلف برساتی نالوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ اور ایس ڈی او ایریگیشن بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے کمر مشانی میں اڈوالہ پُل اور اُودے والہ کے مقام پر ہونے والی مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ترگ میں قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے متعلقہ اداروں کو سیلابی صورت حال میں ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں