وین میں غیر معیاری گیس سلنڈرنصب کرنیوالا ڈرائیور گرفتار

 وین میں غیر معیاری گیس  سلنڈرنصب کرنیوالا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈرنصب کرنیوالے ڈرائیور کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 257رب کے قریب پولیس نے ڈرائیور قمر کی مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیاگیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں