قائد آباد:گلیوں میں سیوریج کے پانی سے جوہڑ بن گئے

قائد آباد:گلیوں میں سیوریج کے پانی سے جوہڑ بن گئے

قائد آباد (نمائندہ دنیا) شہر کی گلیوں میں سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ، گلیاں میں کھڑا پانی جھیل کا منظر پیش کر لگا، بدبو اور تعفن ، گندگی سے شہریوں کا جینا دو بھر ہوگیا۔۔۔

 توفعین سے بیماریاں پھیلنے لگیں سیوریج کے مین ہول اوپن ہونے سے گٹر ابلنے لگے ، میونسپل کمیٹی کے عملہ کی غفلت ، لاپرواہی اور عملہ کی مکمل چشم پوشی ، سیوریج کے مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے سے بچیوں کی قیمتیں جانیں ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہے ، مختلف کالونیاں ، ٹاؤنز اور محلہ جات میں طویل عرصہ سے سیوریج کے بوسیدہ پائپ اپنی طبعی عمر کو پہنچ چکے ہیں ، جس کے نتیجہ میں پائپ کی بندش سے سیوریج کا آلودہ پانی شہر بھر سڑکوں پر باہر نکل آتا ہے اور شہریوں کا پیدل گزرنا دشوار ہے ، جبکہ بعض محلوں میں ناقص حالت زار کے باعث سیوریج پائپ لائنیں بیٹھ گئیں ہیں مگر ایم سی عملہ نے نئی پائپ لائنیں ڈالنے کی زحمت نہیں کی ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہیں تاہم شہریوں کے مطابق متعدد بار درخواستیں دیں مگر ایم سی عملہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں