ٹریفک حادثات میں 30سے زائد مردو خواتین زخمی

ٹریفک حادثات میں 30سے زائد مردو خواتین زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف ٹریفک حادثات میں 30سے زائد مردو خواتین زخمی ہوگئے ۔جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔

کھدر والا کے قریب موٹروے پر زائرین کو لاہور سے کوئٹہ لیکر جانے والی بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس سے بس میں سوار خواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ۔ جڑانوالہ سے منڈی بچیانہ روڈ پر مسافر کوسٹر تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ جس سے کوسٹر میں سوار 12افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں