مارکیٹ کمیٹی ، کمیشن مافیا کی ساز باز مہنگائی کنٹرول کرنے میں رکاوٹ قرار

مارکیٹ کمیٹی ، کمیشن مافیا کی ساز باز مہنگائی کنٹرول کرنے میں رکاوٹ قرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کے پرائس کنٹرول میکنزم پرعملدرآمد کے احکامات پر سیاسی نمائندوں اور بیوروکریسی میں تناؤ بڑھنے لگا ہے ،اس حوالے سے کیبنٹ کمیٹی پنجاب نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے غیر فعال مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کی۔۔۔

اس حوالے سے ہونیوالی ابتدائی تحقیق میں سرکاری افسروں کی سست روی و روایتی چشم پوشی اور کہیں سیاسی مداخلت کے انکشافات ہوئے ،عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بنائے گئے فوکل پرسنز نے حکام کو آگاہ کیا کہ سرگودھا میں مارکیٹ کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت کے باعث عام اشیاء کے ریٹ کنٹرول نہیں کئے جا سکے ، یہ بھی واضح کیا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی اور کمیشن مافیا کی مبینہ ساز باز حکومتی احکامات پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،نیلامیوں سے ایک روز قبل ہی اشیاء کے ریٹ اور کمیشن طے کر لئے جاتے ہیں،افسران کی سختی کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی میں بھی رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں،،مارکیٹ کمیٹی میں اصلاحات اور کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول میکنزم پر مربوط حکمت عملی اختیار کئے بغیر صورتحال پر قابو پانا ناممکن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں