تھانہ جال چکیاں میں ڈی پی او کی کھلی کچہری ،مسائل سنے

تھانہ جال چکیاں میں ڈی پی او کی کھلی کچہری ،مسائل سنے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ جال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

انہوں نے تمام آنے والے تمام شہریوں کے مسائل فرداً فرداً سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے جس کے جس سلسلہ میں تمام تھانوں میں جا کر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ ڈی پی او افس میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے عوام کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی مسئلہ پیش آنے کی صورت میں بلا جھجک اپنے متعلقہ افسران کو آگاہ کریں تاکہ ان کو میرٹ پر حل کیا جا سکے اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عارف حسین چیمہ اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کی جائے اور ان کی حساسیت کے پیش نظر فوری ری حل کیا جائے انہوں نے تمام درخواستوں پر فوری عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں