مین شاہراؤں پر ہاسٹلز،ہوٹلوں و سراؤں کا اچانک معا ئنہ

مین شاہراؤں پر ہاسٹلز،ہوٹلوں و سراؤں کا اچانک معا ئنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جائنٹ ٹاسک ٹیم نے محرم الحرام کے پیش نظر گزشتہ روزاندرون شہر سمیت مین شاہراؤں پر واقع ہاسٹلز،ہوٹلوں و سراؤں کے اچانک معائنے کئے اور قیام پذیر کرایہ داروں،مہاجرین اور ہاسٹلز میں مقیم افراد کے۔۔۔

کوائف جمع کرنے کے علاوہ ان علاقوں میں سکیورٹی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا، ضلعی پولیس کے سکیورٹی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ، اس موقع پرہوٹل مالکان پر واضح کیا گیاکہ آنیوالوں کی متعلقہ تھانے میں بروقت اطلاع کی جائے اور مکمل تسلی کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگرمی کے بارے میں فوری اطلاع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں