سرکاری رہائش گاہوں،ریسٹ ہاؤسز اور جگہوں پر قبضے

سرکاری رہائش گاہوں،ریسٹ ہاؤسز اور جگہوں پر قبضے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا ریجن میں مختلف سرکاری رہائش گاہوں،ریسٹ ہاؤسز اور جگہوں پر ریونیو، بلڈنگز ،ایگریکلچر،لٹریسی، ایجوکیشن،تحقیقاتی اداروں سمیت مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ افراد نے۔۔۔

 ایک عرصہ سے قبضے جما رکھے ہیں، اسی طرح محکمے بھی ایک دوسرے کی ملکیتی املاک پر قابض ہیں،قبضے واگزارکروانے کیلئے مختلف اوقات میں چاروں ضلعی حکومتوں کو پہلے بھی کئی بار وقت دیا اور اب30جون کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی مگر اس پر بھی عملدرآمد کی شرح صفر رہی جس پر سیکرٹری انفراسٹرکچر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی محکموں کے متعلقہ افسران سے کو ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں