غریب طبقہ کی قوت خرید بالکل ختم کردی گئی ہے ،جاوید اقبال رضوی

غریب طبقہ کی قوت خرید بالکل ختم  کردی گئی ہے ،جاوید اقبال رضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل رہنماء تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ غریب طبقہ کی قوت خرید بالکل ختم کردی گئی ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیساتھ ساتھ آٹا ’ چینی’ گھی کی قیمتوں نے غریب۔۔۔

عوام کو زندہ درگو کردیا ہے معاشی حالات اس قدر ناگزیر ہوچکے ہیں کہ لوگ کفن دفن کیلئے بھی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جہاں دکانداروں کی جانب سے من مانی کا سبب ہے وہاں پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ اب ہم اشرافیہ کی عیاشیوں کیلئے مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اور یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں