مانیٹرنگ ادارے کا سکولوں کا سروے ،ٹوائلٹس انتہائی گندے قرار

مانیٹرنگ ادارے کا سکولوں کا سروے ،ٹوائلٹس انتہائی گندے قرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران کئے گئے سروے کے مطابق ضلع کے اکثر سرکاری سکولوں کے ٹوائلٹس کی انتہائی ابتر صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی جاری رپورٹ میں آگاہ کیا ہے۔۔۔

 کہ 17سو سے زائد سکولوں میں مختلف امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹائلٹس چیک کئے گئے جن میں سے صرف 212سکولوں کے ٹائلٹس کی حالت زار قدرے بہتر پائی گئی جبکہ تمام سکولوں کے ٹائلٹس صفائی اور مرمتی کام نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلانے کا موجب بنے ہوئے ہیں، اگر کسی سکول میں دس ٹائلٹس ہیں تو ان میں سے چھ غیر فعال ہونے سے بچوں کو شدید مشکلا ت در پیش ہیں، اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹی حکام کو فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں