ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں صحت و صفائی ناقص

ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں صحت و صفائی ناقص

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال، ہسپتال کا پارکنگ ایریا ابلتے ہوئے گٹروں کے باعث غلاظت گاہ بن گیا۔۔

 درجنوں سینٹری ورکرز کی تعیناتی کے باوجود ضلع خوشاب کے محکمہ صحت کے اس سب سے بڑے ادارہ میں حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ،ہسپتال انتظامیہ کی تما م توجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب یونٹ کو فعال بنانے پر مرکوزہے ،ضلعی ہیڈ کورٹرہسپتال بدستور تنزلی کی جانب جا رہا ہے ، جوہر آبادکے مکین پوچھتے ہیں کہ ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال کو نظر انداز کر کر ایک یونٹ کو فعال بنانا کہاں کی دانشمندی ہے ،ضلع خوشاب کے دونوں جڑواں شہروں کے مکینوں کی جانب سے اس خدشہ کا اظہارکیا جا رہا ہے کہ اگر محکمہ صحت کے افسران کی پالیسیاں تبدیل نہ ہوئیں توجوہر آباد اور خوشاب کے دونوں ہسپتال آدھا تیتر آدھا بیٹر بن کر رہ جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں