ڈاکٹر عبد الخالق شفیع کا کمرمشانی کا دورہ،انسداد کانگووائرس سرگرمی کا جائزہ لیا

 ڈاکٹر عبد الخالق شفیع کا کمرمشانی کا  دورہ،انسداد کانگووائرس سرگرمی کا جائزہ لیا

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبد الخالق شفیع ،ڈی ڈی ایل تحصیل عیسیٰ خیل ڈاکٹر صابر حسین نے تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ کمرمشانی کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

فیلڈ میں اینٹی کانگو وائرس ورکنگ کو تفصیل کے ساتھ چیک کیا ویٹرنری آفیسرز ، پیرا ویٹس سٹاف کو ھدایت کی کی علاقہ کے جانوروں میں چچڑ مار سپریے کا استعمال کیا جائے عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ھماری ذمہ داری ھے انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ صرف اور صرف جانوروں سے چچڑ کے خاتمہ سے ممکن ھے لائیو سٹاک کے آفیسرز ، سٹاف مویشی پال حضرات کو مکمل آگاھی دیں اور جانوروں کو چچڑوں سے پاک کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں