شہری میونسپل کمیٹی کی واٹر سپلائیوں کا مضر صحت پانی پینے پر مجبور

شہری میونسپل کمیٹی کی واٹر سپلائیوں کا مضر صحت پانی پینے پر مجبور

قائد آباد (نمائندہ دنیا )شہری میونسپل کمیٹی کی واٹر سپلائیوں کا مضر صحت پانی پینے پر مجبور ، شہری زنگ زدہ بوسیدہ واٹر سپلائی پائپ کے پانی کے استعمال سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔۔۔

 ایم سی چیف آفیسر کی غفلت ، چشم پوشی، شہر کے مختلف محلہ جات میں واٹر سپلائیوں کے خستہ حال بوسیدہ پائپ لائنیوں کی وجہ سے شہری آئے روز صاف ستھرا اور معیاری صحت مند پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ، بلکہ آلودہ نمکین پانی استعمال کرکے دن بدن مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ، آج کے جدید دور میں بھی شہری صاف ستھرے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہے ہیں ، حالانکہ ایم سی عملہ واٹر سپلائی کی گھروں دی گئی پانی کی سہولت کا بل بھی وصول کررہا ہے لیکن آج تک علم ہونے کے باوجود واٹر سپلائی پائپ بدلنے تک توجہ ہیں نہیں کی ہے ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صاف پانی کی سہولت مہیا کرنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ فلٹریش پلانٹ نصب کرنے کے اقدامات کے احکامات جاری کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں