اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی اسامی چھ ماہ سے خالی شہریوں کو پریشانی کا سامنا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ  کی اسامی چھ ماہ سے خالی شہریوں کو پریشانی کا سامنا

قائد آباد (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی اسامی چھ ماہ سے خالی ہونے کے باوجود بھی پر نہ ہوسکی۔۔۔

شہریوں کو مسائل کے حل کے لیے جوہر آباد جانا پڑ رہا ہے ، شہری بمشکل وقت نکال مجبوری سے چالیس کلومیٹر کا سفر طے اور سفری اخراجات برداشت کرکے جوہر آباد جانے پر بے بسی کو سامنا کر رہے ہیں ، شہریوں نے پنجاب حکومت فوری طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل قائد آباد کی تعیناتی کے فی الفور احکامات جاری کر ے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں