اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کی نگرانی میں تجاوازات کیخلاف آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کی نگرانی  میں تجاوازات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران انارکلی اور صرافہ بازار میں پہنچ گئیں موقع پر مشینری کے ذریعے پختہ وعارضی تجاوزات کا صفایا کروایا۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ بازاروں کا حسن برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیرہے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کے لئے دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر نہ صرف تعمیرات مسمار بلکہ سامان بھی ضبط اور ناقابل واپسی ہوگا اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر کے مختلف حصے دیکھے انہوں نے خصوصی طالب علموں کے لئے دستیاب تعلیمی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں